کچھ خدا ترس لوگ آج بھی ہیں جو بیٹوں کے ساتھ بیٹیوں کو بھی ان کا حق دیتے ہیں، اکثریت کا حال وہی ہے جو آپ نے ذکر کیا، یہ بہت بڑا مسئلہ ہے، اس پر توجہ دینا نہایت ضروری ہے،بہت سارے لوگ جہیز ہی کو بیٹیوں کا کل حق سمجھتے ہیں، اور جہیز دے کر اپنے آپ کو بیٹی کے حق سے آزاد کرالیتے ہیں،جب کہ جہیز اور حق وراثت میں بہت فرق ہے.
ضرورت اس بات کی ہے کہ علما وائمہ مساجد اس پوائنٹ پر خصوصی بیانات نشر کریں، عوام الناس کو اس طرف توجہ دلائیں، عوام کی بھی ذمہ داری ہے(مرد ہو یا عورت) کہ وہ کم از کم اتنا علم دین ضرور حاصل کریں جس سے انہیں اپنے شرعی حقوق سے آشنائی میسر ہو تاکہ اپنے حقوق کا مطالبہ کرسکیں.
کمال احمد علیمی نظامی

0 Comments
اپنی راے دیں یا اپنا سوال بھیجیں