*کام سے کام*
ہمارے اندر کام کی بھوک ہونی چاہیے، جس طرح ہماری زندگی کے لئے کھانا پانی ضروری ہے اسی طرح سے کام بھی ضروری ہے، عمر عاریت کی چیز ہے،اللہ تعالیٰ کب اسے واپس لے لے کچھ پتہ نہیں، اس لئے زندگی کے ہر لمحے کو آخری لمحہ سمجھ کر ہمیں کام کرنا چاہیے.
کام کرنے والے کبھی محتاج نہیں رہتے، بھوکے ننگے نہیں رہتے، کام ہی سے نام ہے،کام ہی سے ہمیں ایک خاص پہچان ملتی ہے،مشہور کہاوت ہے "لوگ چام(کھال) نہیں کام دیکھتے ہیں" اس لئے ہمیں ہمیشہ کام کی فکر ہونی چاہئے.
کائنات کی ہر شے اپنے کام میں مصروف ہے، ایک انسان ہے جو بے کار ہے،یاد رہے جب تک کوئی چیز اپنا کام کرتی ہے زندہ رہتی ہے، جب بے کار ہوجاتی ہے تو ختم، بالکل اسی طرح ہم ہیں کہ کام ہے تو زندہ ہیں، نہیں تو جی کر بھی مردہ.
*کمال احمد علیمی نظامی*
دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی

0 Comments
اپنی راے دیں یا اپنا سوال بھیجیں