Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

سہرا

 خداے مقتدر کا خاص انعام وعطا سہرا

رسول پاک کی سنت نگاہوں کی حیا سہرا


ستارے نورافشاں ہیں مسرت کی گھڑی آئی

رسول ہاشمی کے نور نے چمکا دیا سہرا


مبارک ہو تمھیں اعجاز دیں یہ خوش نما سہرا

اداے سنت نبوی کا تم مل گیا سہرا


چمن کا ہر گل رنگیں مسرت کی ردا اوڑھے

خوشی کی اس گھڑی میں شوق سے اترا اٹھا سہرا


فلک سےچاند سورج نے مبارک باد بھیجی ہے 

بہاروں کا تبسم ہے ستاروں کی ضیا سہرا


معین الدین خاں نے اپنے پوتے کو دعا دی ہے

وصی الدین وشمس الدین کے دل کی دعا سہرا


شہنشاہ وبشیر الدین کو خوشیاں مبارک ہوں

انہیں کے دل کی تابانی سے تاباں ہوگیا سہرا


جمال زندگی کا پرتو کامل بنا سہرا

نظام الدین کے نور نظر کو مل گیا  مل سہرا


ضیاے ماہ وانجم وار دوں نوشہ کے چہرے پر 

رخ نوشہ پے جیسے چاند کا ہالہ بنا سہرا


مچلتی جھومتی گاتی ہوئی حور جناں بولیں

مبارک ہو گل جنت سے مہکایا ہوا سہرا


گلاب و یاسمیں چنپا چنبیلی نسترن لالہ

سبھی پھولوں نے مل کر ناز سے مہکا دیا سہرا


 *کمال* شادمانی ہو میسر زندگانی میں

خداے پاک نے تم کو ہے بخشا خوش نما سہرا

Post a Comment

0 Comments