Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

باز اشہب

 حضرت: حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کا ایک لقب بازِ اشہب پڑھا تھا میں نے تو اگر ان کی نسبت سے صرف اشہب نام رکھنا چاہیں تو ان سے منسوب ہوگا. 

باز اشہب کی لغوی تحقیق یہ ہے کہ باز ایک پرندے کا نام ہے اور اشہب کے معنی سفید ہیں، باز اشہب کا معنی سفید رنگ کا باز، یہ غوث اعظم کا لقب ہے، امام اہل سنت نے فرمایا :


بازِ اشہب کی غلامی سے یہ آنکھیں پھرنی 

دیکھ اڑ جائے گا ایمان کا طوطا تیرا

 اشہب کے بہت سارے معانی ہیں، اشہب کا ایک معنی شیر، ایک معنی سفید مائل بہ سیاہی گھوڑا، ایک معنی ستارہ ہے.

ان معانی میں سے سارے معانی اچھے ہیں،اگر غوث اعظم کے لقب سے انتساب کی نیت کرلی جائے تو یقیناً فیض ملے گا.

واللہ اعلم بالصواب

Post a Comment

0 Comments