*دردمندانہ اپیل*
بستی بانسی روڈ سے پورب کی جانب واقع گاؤں دیورا سادات جھونسی کی عنایات سے ہمیشہ فیض یاب رہا ہے، اس آبادی میں بہت سارے بزرگانِ دین کے قدم پڑے ہیں، انہیں بزرگوں میں پیرطریقت،حضرت بابرکت ،سید شاہ عالم صاحب علیہ الرحمہ جھونسی شریف الہ آباد کی ذات بھی ہے ، آپ نے اس آبادی کو خصوصی طور سے اپنے فیضان علم وعمل سے بہرہ ور فرمایا.
آپ ہی کی تحریک پر یہاں دارالعلوم اہل سنت فیضان شاہ عالم کے نام سے ایک دینی ادارے کی بنیاد رکھی گئی،جو کئی سالوں سے دینی علوم کی نشر و اشاعت میں لگا ہوا ہے، اسی ادارے سے متصل ایک نسواں مدرسہ قائم کیا گیا،جس میں اس آبادی اور قرب جوار کی بہت ساری بچیاں علم دین حاصل کررہی ہیں.یہ دونوں مدرسے پوری شان وشوکت سے چل رہے تھے،مگر کچھ قانونی مجبوری کی وجہ سے شاشن پرشاشن کے آرڈر پر اس کو شہید کرنا پڑا، جو مسلمانان دیورا کے لیے نہایت تکلیف دہ ثابت ہوا،فوری طور سے ایک زمین خرید کر اس پر مدرسہ شروع کردیا گیا، الحمد للہ دیوار کھڑی کرکے ٹین شیڈ میں تعلیم شروع کردی گئی ہے، مگر ضرورت ہے کہ جلد ہی اس ادارے کی تعمیر شروع کی جائے تاکہ بزرگوں کی یہ یادگار باقی رہے،اور شرپسند عناصر کا منصوبہ کام یاب نہ ہو.
اس لیے راقم الحروف جملہ مسلمانان اہل سنت سے گزارش کرتا ہے کہ مذہب وملت اور علم دین کا وقار بچانے کے لیے آگے بڑھیں اور دامے درمے مقدمے سخنے ہر طرح سے اس ادارے کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں.
**کمال احمد علیمی نظامی*
دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

0 Comments
اپنی راے دیں یا اپنا سوال بھیجیں