Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

اساتذۂ کرام

 محترم علیمی برادران


السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


امید کہ آپ سب بخیر ہوں گے.


آج یوم اساتذہ کے موقع پر ہمارے بہت سارے علیمی برادران نے اس ناچیز سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا، تہہ دل سے مشکور ہوں،اللہ تعالیٰ سلامت رکھے.

ہمیں اساتذہ سے سچی عقیدت رکھنی چاہیے، سچی عقیدت سے مراد یہ ہے کہ ہم اساتذہ کے خیر خواہ رہیں، پس پشت ان کی خوبیاں ذکر کریں،ان کا دفاع کریں، ان کے لیے سب کچھ نچھاور کرنے کو سعادت سمجھیں.

یقیناً آج ہم جو کچھ ہیں اپنے اساتذہ کی وجہ سے ہیں، انہوں نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، تاحیات ان کے احسان سے سبک دوش نہیں ہوسکے ہیں.

استاذ کے ادب احترام کا کوئی خاص دن نہیں ہوتا، ہردن، ہر لمحہ اور ہر گھڑی ہمیں اپنے اساتذہ کا ممنون ومشکور رہنا چاہیے، مخلصانہ لگاؤ رکھتے ہوئے ان کی خدمت کرنی چاہیے،ان کے سکھ دکھ میں برابر کا شریک بننا چاہیے.

اساتذہ عارضی طور سے ناراض ہوں تو یہ ان کا حق ہے،ان کی ناراضگی میں بھی شفقت ہوتی ہے، ہمیں کبھی بھی ان سے ناراض نہیں ہونا چاہیے، ناراض ہونا ان کا حق ہے، منانا اور ہر حال میں ان سے راضی رہنا ہمارا فرض.

یاد رہے کہ ہم جس طرح سے اپنے اساتذہ کے ساتھ پیش آئیں گے ہمارے تلامذہ بھی اسی طرح سے ہمارے ساتھ برتاو کریں گے.


Post a Comment

0 Comments