Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

امام نووی

 *نام ونسب:* 

اسم گرامی: یحیٰ۔

لقب: شیخ الاسلام،قطبِ وقت،محی الدین،حافظ الحدیث۔

سلسلہ نسب اسطرح ہے: یحییٰ بن شرف بن مری بن حسن بن حسین بن جمعہ بن حزام۔علیہم الرحمہ۔آپ کاسلسلہ نسب صحابیِ رسول ﷺ حضرت حزام بن خویلد رضی اللہ عنہ تک منتہی ہوتا ہے۔


 *تاریخِ ولادت:* آپ کی ولادت باسعادت محرم الحرام کے آخری عشرے631ھ کو دمشق ،شام کے ایک علاقے "حوران" کی ایک نواحی بستی"نویٰ" میں ہوئی۔اسی علاقے کی نسبت سے "نووی" کہلاتے ہیں۔


*تحصیل علم:* امام نووی 649ھ میں "مدرسہ رواحیہ" میں داخل ہوئے اور باقاعدہ تحصیل علم کا آغاز فرمایا دوسال بعد اپنے والد کے ساتھ حج بیت اللہ کے لیے تشریف لے گئے مدینہ منورہ میں ڈیڑھ ماہ قیام کیا اس سفر میں حرمین شریفین بیت اللہ کے فضلاء سے استفادہ کرتے رہے واپسی کے بعد پورے انہماک کے ساتھ کسب علم میں مصروف ہوگئے آپ نے خداداد قوت حفظ و ضبط اور فہم و فراست کے ساتھ تحصیل علم کے میدان میں قدم رکھا تھا اور بڑی تحقیق و تفتیش اور ذوق و شوق کے ساتھ علوم و فنون متداولہ کی تحصیل کی۔

 *مہارت فی الحدیث* :* امام نووی حدیث اور متعلقات حدیث سے خاص شغف رکھتے تھے ان کا شمار ممتاز محدثین اور نامور شارحین حدیث میں ہوتا ہے۔ 

 *تصنیفات* 

آپ کی چند مشہور تصنیفات یہ ہیں


منہاج الطالبين

الدقائق

تصحيح التنبيہ

المنہاج فی شرح صحيح مسلم -5 جلد

التقريب والتيسير فی مصطلح الحديث،

حلية الأبرار

خلاصة الأحكام من مهمات السنن وقواعد الإسلام

رياض الصالحين من كلام سيد المرسلين

بستان العارفين

الإيضاح۔ مناسك حج،

روضة الطالبين - خ " فقه،

التبيان في آداب حملة القرآن

المقاصد

رسالة في التوحيد،

مختصر طبقات الشافعية لابن الصلاح

 *تاریخِ وصال* : آپ کا وصال 45سال کی عمر میں 24/رجب المرجب 676ھ کو ہوا۔ آپ کا مزار شریف "نو یٰ" شام میں مرجعِ خلائق ہے.

Post a Comment

0 Comments