Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

ہدیہ تشکر

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

امید کہ آپ بخیر ہوں گے.

آج علیمی لائبریری سے آپ کی ارسال کردہ چند گراں قدر کتابیں موصول ہوئیں، اللہ تعالیٰ آپ کو جزاے خیر عطا فرمائے.

آپ کی کئی ایک تصنیفات و تالیفات باصرہ نواز ہوئیں، ماشاء اللہ خوب سے خوب تر ہیں، سیرت شمس الضحی اور تاج دار ختم نبوت مطالعہ کی میز پر ہیں،سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا آپ نے گہرا مطالعہ کیا ہے، بڑی جامعیت اور اختصار کے ساتھ آپ نے بہت کچھ پیش کردیا ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے.

عصر حاضر میں فقہ السیرۃ ایک اہم عنوان ہے، اس پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے، سیرت کا آپ نے وسیع مطالعہ کیا ہے، امید کہ اس جانب بھی توجہ فرمائیں گے.

سیرت النبی پر مستشرقین کے اعتراضات اور ان کے معقول جوابات وقت کی اہم ضرورت ہیں،  شبلی نعمانی اور سرسید خان نے اس موضوع پر کچھ کام ضرور کیا ہے مگر عشق رسالت کے ساتھ کام کرنے کا انداز ہی کچھ اور ہوتا ہے.

علامہ پیر کرم شاہ الازہری نے ضیاء النبی میں اس پر مفصل کام کیا ہے اور ناچیز نے اپنی کتاب تحریک استشراق میں اس پہلو پر ناقص کوشش کی ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے.

سیرت طیبہ میں اخلاق نبوت کا پہلو نہایت اہم ہے، اس کو زیادہ سے زیادہ ہائی لائٹ کرنے کی ضرورت ہے، امید کہ آئندہ اس موضوع پر بھی غور فرمائیں گے.

 آپ کی نصابی کتاب (پانچ حصوں میں) دیکھی،اہل سنت وجماعت کے عقائد، معمولات اور نظریات کے ساتھ سیرت النبی کو جس انداز میں آپ نے بچوں کے ذہن میں نقش کرنے کی کوشش کی ہے وہ لائق صد تحسین وتبریک ہے،اب تک دینیات میں  لکھی گئی نصابی کتابوں میں آپ کی یہ مسلسل کتاب اس فقیر کو بے حد پسند آئی. 

آپ کی محبتوں کا شکریہ،اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے، مزید خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے.

 *کمال احمد علیمی نظامی* 

دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی

١٨ رجب ١٤٤٣ / ٢٠ فروری ٢٠٢٢

Post a Comment

0 Comments