اتر پردیش کی راج دھانی شہر آرزو لکھنو میں واقع علم وحکمت کا مہکتا چمن، تعلیم وتربیت کا بہتا سرچشمہ اور تشنگان علم ومعرفت کے لئے محور ومرکز *جامعہ دارالمسعود ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی* محتاج تعارف نہیں، اعلی ترین نظام تعلیم، عصری ودینی تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب تعلیم، ذی استعداد اساتذہ کی متحرک وفعال ٹیم،مخلص ملازمین کی محنتی جماعت،فروغ علم اور ترویج اسلام وسنیت کے لئے کوشاں نیک اراکین،باذوق طلبہ کا نورانی قافلہ، تعلیم کے ساتھ تربیت، تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل، معقول قیام وطعام، دوا علاج اور رہائش کا نظم ونسق اور اساطین ملت کی علمی و روحانی سرپرستی یہ سب وہ امتیازی خصوصیات ہیں جو اس ادارے کو دیگر مدارس اہل سنت میں نمایاں مقام عطا کرتی ہیں.
*آپ کو یہ سن کر بے حد مسرت ہوگی کہ محدود وسائل کے باوجود اس وقت ادارے میں نو لائق اساتذہ و ملازمین ایک سو تیس سے زائد حفظ اور درس نظامی ودیگر درجات کے ہونہار طلبہ کو علم ومعرفت کے آب زلال سے فیض یاب کررہے ہیں، بارہ کمروں پر مشتمل اس گلستان علم وفضل سے اب تک 75پچہتر سے زائد طالبان علوم نبویہ خوشہ چینی کرکے ملک وملت کی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں.*
اس ادارے کا سب سے نمایاں وصف یہ ہے کہ یہاں پر طلبہ کو دین کے ساتھ دنیا بھی پڑھائی جاتی ہے، یہاں کا سلیبس (نصاب تعلیم) قدیم صالح جدید نافع کا حسین سنگم ہے، بچوں کو دینیات کے علاوہ انگریزی، سائنس، ریاضی کے ساتھ کمپیوٹر کی بھی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ بچے ہر میدان میں کامیاب رہیں اور اپنی صلاحیتوں سے قوم وملت کی مخلصانہ خدمت کرسکیں.
بروقت یہ ادارہ مبلغ سنیت، داعی مسلک اعلی حضرت،استاذ الحفاظ والقرا حضرت قاری صلاح الدین صاحب کے زیر اہتمام نہایت آن بان شان کے ساتھ چل رہا ہے،لاک ڈاون کی وجہ سے ادارے کی رفتار کچھ دھیمی ضرور ہوئی ہے مگر رکی نہیں ہے، نہ ان شاء اللہ تعالیٰ رکے گی.
جملہ اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس ہوش ربا گرانی کے دور میں ادارے کی مالی ضروریات کی تکمیل کے لئے اپنا دست تعاون دراز فرمائیں اور مالی اعانت کے ذریعہ اس علمی تحریک کا حصہ بنیں. جزاکم اللہ خیرا.

0 Comments
اپنی راے دیں یا اپنا سوال بھیجیں