ہے قلم حیران تیری شان میں کیا کیا لکھے
مھبط انوار حق یا فضل کا کعبہ لکھے
علم کا منبع لکھے یا مصدر تقوی لکھے
مرجع علما لکھے یا ملجا فضلا لکھے
مظہر علم رضا یا علم کا دریا لکھے
عظمت فقہا لکھے یا مرکز صلحا لکھے
پیکر علم وعمل کا چہرہ زیبا لکھے
یا گلستان فقاہت کا گل رعنا لکھے
احمد نوری کی نگہ ناز کا صدقہ لکھے
یا امام مسلمیں کے علم کا جلوہ لکھے
دین مصطفوی کی تجھ کو عظمت رفتہ لکھے
یا جہان علم وحکمت کا تجھے قبلہ لکھے
مفتی اعظم نے تجھ کو مفتی اعظم کہا
خامہ خم تیری مدحت میں شہا اب کیا لکھے
حکمت رازی لکھے یا بحر عرفاں کا *کمال*
وارث علم رضا یا مرجع فقہا لکھے

0 Comments
اپنی راے دیں یا اپنا سوال بھیجیں