*تہنیتی نظم*
بموقع شادی خانہ آبادی عزیزہ سعیدہ *محسنہ خان بنت الحاج شہنشاہ حسین* برکاتی جمدا شاہی بستی
از: *کمال احمد* علیمی نظامی جامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی
*عزیزہ محسنہ خانم تمھیں شادی مبارک ہو*
بفضل رب اکبر ، خانہ آبادی مبارک ہو
تمھیں مل جائیں خوشیاں زندگی آباد ہوجائے
بفیض شاہ جیلاں غوث بغدادی مبارک ہو
خدا کی رحمتیں نازل ہوں تم پر شاد ہوجاؤ
نبی کا فیض پاؤ میری شہزادی مبارک ہو
شہ عبدالعليم وشیخ قرآں کی عنایت سے
غم دارین سے تم پاؤ آزادی مبارک ہو
قرآن پاک بن جائے تمھاری راہ کا رہبر
حدیث مصطفی ہو رہنما ہادی مبارک ہو
تمھارے سر پہ نہ آئے کبھی بھی رنج کا سایہ
دعا کرتا ہے اپنے رب سے فریادی مبارک ہو.
تمھارے اہل خانہ باپ ماں بھائی بہن چاچا
دعا گو ہیں تمھارے دادا ودادی مبارک ہو
تمھیں ملتی رہیں علم وعمل کی برکتیں بیٹی
بنو تم اتباع دین کی عادی مبارک ہو
شہنشاہ ووصی نے تمھاری پرورش کی ہے
خدا نے بخشا جن کو عزم فولادی مبارک ہو
شہ برکات کے صدقے *کمال* دیں ملا تم کو
حیات نو کی خوشیاں نور کی وادی مبارک ہو

0 Comments
اپنی راے دیں یا اپنا سوال بھیجیں