اُنہیں کے نام ہیں دنیا میں جن کے کام اچھے ہیں۔
------------------------------------------
اللہ وحدہ لاشریک کا کروڑہا احسان ہے کہ اس نے "لانضيع أجرالمحسنين"کا مژدۂ جانفزا سنا کر اپنے مخلص بندوں کی حوصلہ افزائی فرمائی تاکہ اس کے مخلص بندے اپنی شبانہ محنت اور کدوکاوش کے باوجود ناامیدی کے شکار نہ ہوں اور لوگوں کی مخالفتوں کو پس پشت ڈال کر لوجہ اللہ دین متین کی خدمت کرتے رہیں۔
الحمدللہ:بلاریب حضور فخر ملت أطال اللہ تعالیٰ عمرہ وفیوضہ علینا نے جو خدمتِ دین اہل بھیونڈی و اطراف کے لیے کیا ہے وہ کسی ذی شعور پر مخفی نہیں ہے۔آج اسی خلوص کا نتیجہ ہے کہ آپ کو نواسۂ حضور صدر الشریعہ قاضی شہر ممبئی وضلع تھانہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد محمود اختر صاحب قبلہ قادری رضوی أدام اللہ ظلہ علینا نے بتاریخ یکم شعبان المعظم ١٤٤٣ھ مطابق ٥/مارچ٢٠٢٢ء بروز ہفتہ "نائب قاضی شہر بھیونڈی و اطراف" کے لیے منتخب فرمایا۔ اور ٢٨/شعبان المعظم ١٤٤٣ ھ مطابق یکم اپریل ٢٠٢٢ ء بروز جمعہ بموقع"جشن استقبالیہ" آپ کی دستار بندی فرمائی اور دوران تقریر حضور فخر ملت کے اوصاف حمیدہ پر روشنی ڈال کر اس بات پر مہر ثبت فرما دیا کہ نائب قاضی بہت ہی بلیغ نظری کے بعد منتخب کیا گیا ہے جس میں کسی ترمیم کی چنداں ضرورت نہیں۔
یہ حاسدین حضور فخر ملت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے کہ مسلک کے غداروں کا کہیں نہیں گزرا ہے وہ جل جل کر انپے آپ میں راکھ ہو جائیں گے ان کا وجود مٹ جائے گا اور حضور فخر ملت أطال اللہ تعالیٰ عمرہ اسی طرح روز افزوں ترقی کرتے رہیں گے۔
بہر حال یہ گنہگارعاصی پُرمعاصی آپ کو نائب قاضی منتخب کیے جانے پر بصمیم قلب مبارک بادی پیش کرتاہے۔اور دعاء گو ہے کہ مولی تعالیٰ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں حضرت کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔اور حاسدین کے شر سے محفوظ و مامون فرمائے۔نیزخلوص و للہیت کے ساتھ دین متین کی خد مت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔( آمین )
بقلم: سگ بارگاہِ غوث و خواجہ و رضا:
عبدالجبارعلیمی ثقافی۔
خادم: دارالعلوم امجدیہ ناگپور مہاراشٹر۔


0 Comments
اپنی راے دیں یا اپنا سوال بھیجیں