شمع بزم فقاہت ہیں اختر رضا
مصدر خیر وبرکت ہیں اختر رضا
اپنے اسلاف کی عظمتوں کے امیں
مظہرِ اعلی حضرت ہیں اختر رضا
آل رحمان کی جانشینی ملی
صاحب عز وعظمت ہیں اختر رضا
فقہ میں پرتو شامی و قاضی خاں
اختر برج حکمت ہیں اختر رضا
فخر ازہر سے ازہر شرف پاگیا
یعنی ازہر کی عظمت ہیں اختر رضا
مسلک اعلی حضرت کی پہچان ہیں
محسن اہل سنت ہیں اختر رضا
ان کے رب نے دیا ان کو تاج شرف
در تاج شریعت ہیں اختر رضا
چہرہ نور پر غازہ نور ہے
اور جان لطافت ہیں اختر رضا
جیسا فتوی رہا ویسا تقوی رہا
ایسے شیخ طریقت ہیں اختر رضا
ان کے در کا گدا ہے کمال حزیں
میری طاقت ہیں ہمت ہیں اختر رضا

0 Comments
اپنی راے دیں یا اپنا سوال بھیجیں