Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

عظیم خسارہ


جماعت اہل سنت کے نام ور عالم دین، جامع معقول ومنقول ،استاذ العلما،حضرت علامہ *نور محمد قادری* (تغمدہ اللہ بغفرانہ) سابق پرنسپل و صدرالمدرسین دارالعلوم تنویر الاسلام امرڈوبھا کبیر نگر کی رحلت جماعت اہل سنت کے لئے عظیم خسارہ ہے.

علامہ موصوف ایک اچھے مدرس،بالغ نظرمحقق،بے باک متکلم اور مخلص واعظ تھے،تقریر میں زبان اور تحریر میں قلم کے دھنی تھے، دو چند ملاقاتیں رہیں، جب بھی ملے شفقت وخورد نوازی کا مظاہرہ فرمایا، "جہان شمس العلما" کی ترتیب کے تعلق سے خطیب شہیر، حضرت مولانا سعید نورانی صاحب استاذ دارالعلوم مدینۃ العربیہ دوست پور کی تحریک پر آپ سے استفادہ بھی کیا، حضرت کی ایک شان دار برجستہ تحریر جہان شمس العلما کی زینت بھی ہے.

حق گوئی، حق پسندی اور حق کی تائید میں علامہ موصوف اپنے اقران و معاصرین میں ممتاز تھے،کافی محتاط زندگی گزاری، اور اب ایک صاف ستھری زندگی لے کر اپنے رب کے حضور حاضر ہیں.

یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىٕنَّةُۗۖ،ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ،فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْۙ وَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ۠(النجم :٢٨ - ٢٩)

میں علیمی برادران کی طرف سے علامہ موصوف علیہ الرحمہ کے شہزادہ گرامی وقار، حضرت مولانا *غلام یزدانی* صاحب اور ان کے والد نسبتی حضرت علامہ **سعید نورانی**صاحب کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہ رب العالمین میں ملتمس ہوں کہ حضرت کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرما اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق بخشے.


 *کمال احمد علیمی نظامی* 

دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی

خادم تنظیم ابنائے علیمیہ

٤ذوالحجہ ١٤٤٣/ ٤ جولائی ٢٠٢٢



Post a Comment

0 Comments