Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

’’قادیانیت اور تحریک تحفظ ختم نبوت‘‘ پر تبصرہ

جھوٹے مدعیان نبوت میں امت مسلمہ کو سب سے زیادہ نقصان مرزا غلام احمد قادیانی(پیدائش :١٨٤٠-موت :١٩٠٨)نے پہنچایا،لاکھوں لوگ فتنہ قادیانیت سے متاثر ہوئے اور فی الحال ہوبھی رہے ہیں، جدید ذرائع ابلاغ کا استعمال کر کے قادیانیت آج بڑی برق رفتاری سے اپنے پاؤں پسار رہی ہے.

زیر نظر کتاب " *قادیانیت اور تحریک تحفظ ختم نبوت* " فتنہ قادیانیت کی تعریف، تعارف، محاسبہ، تنقیدی جائزہ اور تحریک تحفظ ختم نبوت کی تاریخ پر مشتمل ایک مختصر مگر جامع کتاب ہے، جس میں قادیانیت اور بانی قادیانیت کا تعارف، عہد نبوت سے لے کر اب تک جھوٹے مدعیان نبوت کا اجمالی تذکرہ،قادیانیت کا پس منظر اور پیش منظر، قادیانیوں کے تعلق سے حکم شرع اور تحریک تحفظ ختم نبوت کی عہد بہ عہد تاریخ بیان کرنے کے ساتھ شہیدان ختم نبوت اور مجاہدین تحریک کے کارناموں پر روشنی ڈالی گئی، خصوصیت کے ساتھ پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والی عظیم شخصیت قائد اہل سنت شاہ احمد نورانی صدیقی علیہ الرحمہ(ولادت :١٩٢٦ - وفات:٢٠٠٣) کی خدمات کا ذکر کیا گیا ہے.

کتاب کی سب سے بڑی خوبی اس کا اختصار اور جامعیت ہے،  صدیوں کی تاریخ اس چھوٹی سی کتاب میں اس طرح سے سمیٹی گئی ہے کہ دریا کو کوزے میں سمونے کا احساس ہوتا ہے،یہ اس کتاب کا چوتھا ایڈیشن ہے،ایک عرصے تک یہ کتاب مادر علمی دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی کے نصاب تعلیم کا حصہ بھی رہی ہے.

کتاب کا مطالعہ فرمائیں،مصنف کتاب کی علمی و تحقیقی لیاقت،فکری صلابت اور تاریخ وسیر میں آپ کے مطالعہ کی وسعت کا اندازہ خود ہی لگائیں.


کمال احمد علیمی

دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، ضلع بستی

٣/محرم الحرام ١٤٤٤ ھ مطابق ٢/ اگست ٢٠٢٢ء


Post a Comment

0 Comments