مولانا المکرم حضرت علامہ محمد عمر نظامی صاحب!
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مفت کمپیوٹر کلاس اور اسٹڈی سینٹر کے قیام پر مبارک باد قبول فرمائیں.
آپ کا یہ کارنامہ آب زر سے لکھے جانے کے لائق ہے، عصر حاضر میں دین کے ساتھ دنیا کی طلب مستحسن عمل ہے، موجودہ حالات میں ہماری قوم کے سامنے صرف دو ہی راستے بچے ہیں: تعلیم اور تجارت، تعلیم بھی ایسی کہ جس میں دین و دنیا کا حسین امتزاج ہو، محض دین یا دنیا کی تعلیم ہمیں سماج کے موجودہ دھارے سے جوڑنے کے لئے ناکافی ہے، ایسے میں ہمارے لئے دونوں طرح کے علم پر توجہ دینی ناگزیر ہے.
دور حاضر کمپیوٹر کا دور ہے، زندگی کے ہر شعبے میں کمپیوٹر کا عمل دخل مسلم ہے، اس لیے ہمارے بچوں کو اس زمانے میں کمپیوٹر کا علم حاصل کرنا وقت کا جبری تقاضا ہے،مہنگے کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹس میں جاکر ہماری غریب قوم کے بچوں کا کمپیوٹر کورس کرنا بہت مشکل ہے، لہٰذا ضرورت تھی کہ آپ جیسا کوئی جواں مرد کھڑا ہو اور قوم مسلم کے غریب ونادار بچوں کو اس فیلڈ میں اتار کر عظیم خدمت انجام دے.
اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور آپ کے جملہ احباب کو، خصوصاً فخرالقرا حضرت محمد شرف الدین مصباحی اور عزیز القدر حضرت مولانا تبریز اختر نظامی کو رب متعال بے پناہ اجر و ثواب عطا فرمائے.
جمعیت علمائے اہل سنت ممبئی کا یہ کارنامہ نہایت مبارک ومحمود ہے.
کمال احمد علیمی نظامی
١٦ محرم الحرام ١٤٤٤/ ١٥ اگست ٢٠٢٢

0 Comments
اپنی راے دیں یا اپنا سوال بھیجیں