میں صوبہ جموں کے جملہ علیمی برادران کا تہہ دل سے مشکور ہوں،اللہ تعالیٰ آپ سب کو سلامت باکرامت رکھے.
میں ایک خادم کی حیثیت سے اپنے جملہ علیمی برادران کی خدمت کے لئے ہمیشہ دستیاب ہوں، میرے لائق جو بھی خدمت ہے میں تیار ہوں.
عصر حاضر میں اتحاد وقت کا جبری تقاضا ہے، یہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، ہمیں مادر علمی کے نام پر ایک ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے.
بہت سارے مسائل ہیں،پہلے ایک ہوجائیں، بروقت ہمارے سامنے یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے،ہم ایک دوسرے سے دینی پھر علمی اخوت کا پاکیزہ رشتہ رکھتے ہیں، ہمیں ایک کرنے کے لئے یہی رشتہ کافی ہے.
اس وقت اپنے اپنے پلیٹ فارم پر ہر کوئی جمع ہو کر زمانے میں انقلاب برپا کر رہا ہے، پھر ہمیں کیوں پیچھے رہیں، آگے آئیں، ایک ہوکر تاریخ کے ساتھ زمانے کی تصویر بھی بدل دیں.
تعلیم، تبلیغ، تدریس ،تصنیف اور تحقیق، بہت سارے میدان ہیں جن میں ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،ان شاء اللہ تعالیٰ ہم ایک ساتھ ان سارے میدانوں میں کام کریں گے، ہر جگہ علیمیہ کا فیضان عام کریں گے، اپنے علم وعمل کی خوشبو سے اس کائنات کو معطر کریں گے.
میں زیادہ لفاظی کا قائل نہیں، ہمارا عمل ہی ہمارا پیغام ہے، ان شاء اللہ تعالیٰ ہم سب کام کریں گے، کام ہی ہماری پہچان بنے گا.
اس گروپ میں ہمارے سینیئر علیمی برادران بھی ہیں، ہم ان کی قدر کرتے ہوئے ان سے رہنمائی کی التجا کرتے ہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کے علم ومشاہدے کی روشنی میں ہم اپنا علمی وعملی سفر طے کریں گے.
اللہ جل شانہ ہم سب کو ایک اور نیک بنائے.
کچھ مخلص علیمی برادران کی خواہش پر ماہ ربیع النور شریف میں آپ کے دیار محبت میں زندگی کے کچھ بہترین ایام گزارنے کا موقع ملا، فجزاکم اللہ تعالیٰ خیرالجزاء ،ان شاء اللہ تعالیٰ یہ سلسلہ جاری رہے گا.
ہمیں افسوس ہے کہ اس سفر میں ہماری کوئی خاص نشست نہیں ہوسکی، مگر اگلے سفر میں ہمارا سب سے پہلا پروگرام آپ سب کے ساتھ مل بیٹھ کر ایک مضبوط تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل ہوگا، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے عزائم میں کامیابی عطا فرمائے.
*کمال احمد علیمی نظامی*
دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

0 Comments
اپنی راے دیں یا اپنا سوال بھیجیں