Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

اچھا گمان رکھیں

 معزز علیمی برادران!

ہمیں فرق مراتب کے ساتھ ایک دوسرے سے رابطہ رکھنا ہے،چھوٹے بڑے کا لحاظ بے حد ضروری ہے،جو بھی بولیں ہزار بار سوچ کر بولیں،دل شکنی کے بجائے دل جوئی کا برتاؤ کریں،جس کی نظر منزل پر ہوتی ہے وہ راستے کے سنگ وخار سے نہیں الجھتا. 

سب سے بڑی بات یہ کہ اگر کسی سے کوئی چوک ہوجائے تو عفو ودر گزر سے کام لیں، اللہ تعالیٰ معاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے.

آخری بات، ہم دوسروں کے تعلق سے حسن ظن رکھیں، کسی نے کچھ کیا، کہا یا لکھا جو ہمیں ناگوار محسوس ہوا تو اس کی اچھی تاویل کرتے ہوئے قائل یا فاعل کے ساتھ اچھا گمان رکھیں.

ہم ایک دوسرے کے بھائی ہیں، بس اتنا خیال رہے تو ان شاء اللہ تعالیٰ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا.


کمال احمد علیمی نظامی

دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

Post a Comment

0 Comments