Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

اخلاص

 *اخلاص* 

اخلاص عمل کی روح ہے،بغیر اخلاص کے کوئی بھی عمل نہ مقبول ہے نہ مفید،اخلاص کا مطلب یہ کہ ہم جو بھی کام کریں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کریں، انسان تعریف وتحسین کے چند جملوں کے سوا کچھ نہیں دے سکتا، ہمیں بس اپنے رب اجر کی امید رکھنی چاہیے، اسی کی خوشی میں سعادت دارین پنہاں ہے. 

حضرت فضیل بن عیاض  رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں  ’’جب عمل خالص ہو لیکن درست نہ ہوتو اسے قبول نہیں  کیا جائے گا اور جب عمل درست تو ہو لیکن خالص نہ ہو تویہ بھی قبول نہیں  کیا جائے گا،عمل صرف وہی مقبول ہے جو خالص اور درست ہو اور عمل خالص اس وقت ہو گا جب اسے اللّٰہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے کیا جائے اور درست اس وقت ہو گا جب وہ سنت کے مطابق ہو گا۔( جامع العلوم والحکم، الحدیث الاول، ص۲۴)


 *کمال احمد علیمی نظامی* 

دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

Post a Comment

0 Comments