*وقت کی اہمیت*
وقت کی قدر کریں اس سے پہلے کہ وقت نکل جائے،زندگی کا ہر لمحہ قیمتی ہے،یہ قیمتی سانسیں خدا کی امانت ہیں، اللہ تعالیٰ ان کا حساب لے گا،رات دن ملا چوبیس گھنٹے ہوتے ہیں، ان میں سے آٹھ گھنٹے آرام اور تکمیل حوائج کے لئے رکھ لیں تو باقی کے سولہ گھنٹے کام میں صرف ہونے چاہئیں.
حضرت عماد بن رجا بیان کرتے ہیں کہ میں نے شیخ عبید (استاذِ امام بخاری و مسلم علیہم الرحمہ) کو یہ فرماتے سنا کہ میں نے تیس سال تک رات کو اپنے ہاتھ سے کھانا نہیں کھایا ، میری بہن میرے منھ میں لقمہ ڈالتیں اور میں حدیثیں لکھتا رہتا ۔
(الجامع لاخلاق الراوی وآداب السامع للخطیب البغدادی ،٢/١٧٨)
*کمال احمد علیمی نظامی*
دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

0 Comments
اپنی راے دیں یا اپنا سوال بھیجیں