Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

منقبت حضرت خطیب البراھین

 *منقبت* 

در شان حضور خطیب البراھین حضرت علامہ *صوفی محمد نظام الدین* صاحب علیہ الرحمہ 

نتیجہ فکر : *کمال احمد علیمی* نظامی 

دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی 


تو نظامِ دین وملت تیری عظمت کو سلام

منبعِ حق و صداقت تیری عظمت کو سلام


تو شبِ تاریک کا مہتابِ تابندہ شہا

تو نشانِ برج رفعت تیری عظمت کو سلام 


اپنے حال وقال سے سنت کو زندہ کردیا

تو محیِّ دین وسنت تیری عظمت کو سلام


نور تقویٰ سے منور تیری صبح وشام ہے

تو منار علم وحکمت تیری عظمت کو سلام


تیرے چہرے سے ہَویدا ہے جمالِ بندگی

ہے مثالی تیری سیرت تیری عظمت کو سلام


تو مفسر تو محدث تو مبلغ دین کا

مصدر عز وکرامت تیری عظمت کو سلام


افقِ علم وفضل کا خورشید تو مہتاب تو

نور افشاں تیری طلعت تیری عظمت کو سلام


تونے پائی ہے خداوند جہاں کے فضل سے 

عزت وقدرت سیادت تیری عظمت کو سلام


مظہر برکات احسن پرتو حُسن مبیں

تو بزرگوں کی کرامت تیری عظمت کو سلام


مفتی اعظم سے تجھ کو مل گیا فیضِ رضا

مھبِط اسرار وَحدت تیری عظمت کو سلام


حافظ ملت نے تجھ کو صوفی ملت کہا

مصدر تقویٰ طہارت تیری عظمت کو سلام


سرور بزم خطابت جوہر کان بیاں

نیر چرخ بلاغت تیری عظمت کو سلام


جذبہ اصلاح ملت ساتھ اپنے لے گیا

اب کہاں وہ شوق وحِدّت تیری عظمت کو سلام


علمیت روحانیت کا مجمع البحرین تو

مَہر دنیاے ولایت تیری عظمت کو سلام


ہے *کمال* بے نوا در کا ترے ادنی غلام

اس پے ہوجائے عنایت تیری عظمت کو سلام

Post a Comment

0 Comments