Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

فتوی

 حضرت سنت مؤکدہ اور سنت غیر مؤکدہ پڑھنے کا طریقہ ایک ہے یا الگ الگ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

مدلل جواب عنایت فرمایں. 


قاری شاکر علی علیمی انٹیا تھوک 

الجواب بعون الملک الوھاب 

سنت موکدہ وغیر موکدہ کی ادائیگی میں تھوڑا سا فرق ہے، چناں چہ بہار شریعت میں ہے :

"جو سنت مؤکدہ چار رکعتی ہے اس کے قعدہ ٔاولیٰ میں  صرف التحیات پڑھے اگر بھول کر درود شریف پڑھ لیا تو سجدۂ سہو کرے اور ان سنتوں  میں  جب تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوا تو   سُبْحٰنَکَ  اور  اَعُوْذُ   بھی نہ پڑھے اور ان کے علاوہ اور چار رکعت والے نوافل کے قعدۂ اولیٰ میں  بھی درود شریف پڑھے اور تیسری رکعت میں    سُبْحٰنَکَ  اور  اَعُوْذُ     بھی پڑھے،بشرطیکہ دو رکعت کے بعد قعدہ کیا ہو ورنہ پہلا   سُبْحٰنَکَ  اور  اَعُوْذُ   کافی ہے، منت کی نماز کے بھی قعدہ ٔاولیٰ میں  درود پڑھے اور تیسری میں  ثنا و تعوذ".(بہار شریعت حصہ چہارم، سنن ونوافل کا بیان، ص ٦٦٧،قادری کتاب گھر دہلی )

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ : *کمال احمد علیمی نظامی* 

دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

٢٦ جمادی الاولی ١٤٤٤ھ/ ٢١ دسمبر ٢٠٢٢ء

Post a Comment

0 Comments