Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

فتوی

 شرعا ناپاکی کی حالت میں غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا نام لینا جائز ہے. 

سیرالاخبار میں ہے کہ ابتدا میں جو شخص آپ کا نام بے وضو لیتا تھا ہلاک ہو جاتا تھا، آپ پر ہمیشہ جلال کی کیفیت طاری رہتی تھی، بعد میں نبی کریم علیہ السلام کے کہنے پر آپ نے جمالی کیفیت اختیار کی، اس لیے اب اگر کوئی آپ کا نام ناپاکی کی حالت میں لیتا ہے تو اسے کوئی ضرر نہیں پہنچتا ہے .(ملخصا سیرالاخیار ص ٢١٣) 

تفریح الخاطر میں ہے :

بعض علماء کا قول ہے کہ آپ کی جب یہ حالت لوگوں میں مشہور ہوئی اور کوئی شخص موت کے خوف سے آپ کا نام بے وضو نہیں لیتا تھا تو اولیاء بغدادنے آپ کی خدمت میں حاضرہوکرعرض کی لوگوں پر رحم کیجئےاور انکو اس سختی سے چھڑایئے آپ نے فرمایا میں تو اس حالت کو پسند نہیں کرتا مگر خدا نے مجھے فرمایا ہے کہ تم نے میرے نام کی تعظیم کی تو ہم نے تمھارے نام کی عظمت عطا فرمائی مشائخ کا قول ہے کہ جو شخص آپ کا نام بے وضو لے وہ تنگ دستی و مفلسی میں مبتلا ہوجاتا ہے اور جو آپ کے نام کی نذر مانے اسے فوراً ادا کردینا چاہیئے تاکہ کسی مصیبت میں گرفتار نہ ہوجائے

(تفریح الخاطرفی مناقب سیدعبدالقادرصفحہ 29،مصنف الشیخ عبدالقادر اربلی مترجم عارف نوری، مکتبہ انوارالقرآن پبلی کیشنزاردوبازارلاہور)

Post a Comment

0 Comments