*گروپ کی تشکیل کا مقصد*
شخصیات کی تعریف یا تنقید کے حوالے سے امام اہل سنت رضی اللہ عنہ کا قول ہمارے لیے حرف آخر ہے، آپ نے بر صغیر ہندوپاک کے علما کے حوالے سے جو جرح وتعدیل فرمائی ہے وہ کمال تحقیق وتفتیش اور اعلی درجے کے حزم واحتیاط پر مبنی ہے ، ماضی کی نمایاں ہستیوں اور رواۃ حدیث کے تعلق سے بھی آپ کے منفرد تبصرے (جرح یا تعدیل)نہایت مستند ومحقق ہیں، ان کو اگر جمع کر دیا جائے تو شخصیات کی تعریف، ترجمہ اور ان کی واقعی حیثیت کی تعیین میں نہایت آسانی ہو گی،محققین، مترجمین اور ارباب لوح وقلم کے لیے یہ کام نہایت سود مند ثابت ہوگا.
مثلاً اگر کوئی سر سید احمد خان ، یا ڈپٹی نذیر یا ابوالکلام آزاد یا ان جیسے بڑے ناموں کا شرعی حکم جاننا چاہے تو ان کے تعلق سے امام اہل سنت نے جو شرعی حکم بیان فرمایا ہے وہ ایک ہی کتاب میں مل جائے گی .
اس گروپ کی تشکیل کا مقصد اصلی یہی ہے کہ ہم ایک ٹیم کی شکل میں مل جل کر کام کریں،اور اپنےاساتذہ کرام کی نگرانی میں اس کار خیر کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں.
آپ جو بھی کام کریں یہاں اس کی رپورٹنگ کرسکتے ہیں،کسی مسئلے میں تشویش ہو تو سوال کرسکتے ہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ اساتذہ کرام رہنمائی فرمائیں گے.
دوران مطالعہ کوئی بات اچھی لگے تو شیئر بھی کرسکتے ہیں تاکہ احباب کو فائدہ ہو.
کام میں محنت کے ساتھ تسلسل شرط ہے، بغیر اس کے منزل تک رسائی ممکن نہیں.
اللہ تعالیٰ ہمیں کامیاب فرمائے.

0 Comments
اپنی راے دیں یا اپنا سوال بھیجیں